عارف والا ،28اکتوبر (اے پی پی ):عارفوالا میں ناموس رسالت ﷺ کے سلسلہ میں نیو سبزی منڈی قبولہ روڈ سے انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی کے صدر چوہدری آصف سلیم کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عظمت شان مصطفیٰ ﷺ کی تحریریں درج تھیں ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچی جہاں پر چوہدری ندیم و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی ناموس کی خاطر ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر حکومت وقت فی الفور نوٹس لے کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے غیر مسلم ملک کے ساتھ بائیکاٹ کرکے تمام سفارتی تعلقات ختم کرئے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے گونج رہے تھے ریلی میں فرانسسی صدر کی تصویر پر جوتے برسائے اور فرانس کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا آخر میں دعا کی گئی ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔











