اے سی لاہور ثناء حفیط کی سربراہی میں روڈ لوڈ منیجمنٹ کے سلسلے میں کارروائی کا آغاز  کر دیا گیا

102

صوابی،28 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر  صوابی  جناب شاہد محمودصاحب  کی ہدايات  پر روڈ لوڈ منیجمنٹ کے سلسلے میں کارروائی کا آغاز اے سی لاہور ثناء حفیط کی سربراہی میں کر دیا گیا-اس ضمن میں ادینہ یار حسین روڈ کے مقامات پر ٹريفک اور مقامی پوليس اور خيبر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کی مدد سے گاڑيوں کے وزن کی مشين نسب کر کے تمام ٹرکوں کا معائنہ کيا گيا اور اوورلوڈ ٹرکوں پر جرمانہ عائد کيا گيا۔ ياد رہےکہ اورلوڈنگ کی وجہ سے نئی بنی ہوئی سڑکيں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہيں۔ اس قسم کی کاروائياں آئندہ بھی جاری رہيں گی۔

آج کی کاروائی میں کل 15 ٹرکوں کا وزن کیا گیا. جس میں سے 7 ٹرکوں کا وزن زیادہ اور خلاف ضابطہ پائی گئی.  (1) ایک ٹرک جن کا وزن نسبتاً کم زیادہ تھا ان کو 5000 روپے جرمانہ کیا گیا. اور باقی (6) ٹرکوں کو متعلقہ تھانے میں بند کیا گیا ہے.

اس ضمن میں کل ہونے والے اجلاس کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے. جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گی۔