ملتان: ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس

53

ملتان ، 08 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس  منگل کو یہاں منعقد ہوا ، اجلاس  سے  خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام فوکل پرسنز کو ڈینگی سرویلنس کے  بارے میں متحرک ہو نے کی ہدایت جاری کی۔

ڈی سی  عامر خٹک نے کہا کہ  ہر فوکل پرسن کو اپنے محکمے کے  اینڈرائیڈ یوزر کی کارکردگی سے باخبر ہو نا چاہیے اور تمام افسران اپنے دفاتر کی بھرپور  ڈینگی سرویلنس پر توجہ دیں، ڈینگی کے خلاف مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

عامر خٹک نے کہا حکومت پنجاب کا ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ پر بہت فوکس ہے،ہماری غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اگر ڈینگی کا کوئی کیس سامنے آ گیا تو سب کوجواب دینا پڑے گا جبکہ محکمہ صحت کے حکام ڈینگی سرگرمیوں کی کوالٹی بارے محکموں کو تربیت دیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک، ڈاکٹر عطاء الرحمان اورتمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔