ملتان؛غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن جاری،تین سیل

60

ملتان، 15جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن جاری  ہے، اے سی صدر آبگینے خان نے آپریشن کی قیادت کی، تحصیل صدر کی حدود میں تین غیر قانونی  پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں، دو پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے پر دو پیٹرول پمپس مالکان کو55 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہےجبکہ غیر قانونی طور پر پیٹرول ذخیرہ کرنے والے دو آئل ڈپو مالکان پر 3لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، دونوں ڈپووں میں انتہائی ناقص کوالٹی کا آئل سٹور کیا گیا تھا،کسٹم حکام کو آئل قبضہ میں لینے کے لئے آ گاہ کر دیا گیا ہے۔