ملتان؛چوک کمہاراں والا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

134

ملتان،15جنوری(اے پی پی):چوک کمہاراں والا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،اسسٹنٹ کمشنرسٹی  عابدہ فرید نے آپریشن کی نگرانی کی۔

 ایم ڈی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تجاوزات کا صفایا کردیا اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔فلائی اوور کے نیچے اور چوکوں کے اطراف میں سڑکوں پر قائم تمام عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں ہیں۔

اے سی سٹی عابدہ فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا کو مزید رعائیت نہیں دی جائے گی، تجاوزات مافیا سڑکوں پر قبضہ کرتا ہے اور کچرا بھی پھیلاتا ہے، انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف نئی حکمت عملی وضح کر لی ہے۔

عابدہ فرید نے کہا تجاوزات کی زد میں آنیوالے بازاروں اور چوکوں میں کیمپ لگائے جائیں گے،سڑکوں پر دکان لگانے والوں کے خلاف اسی لمحے کارروائی کی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالنے والوں کو 16 ایم پی او کے تحت جیل بھیجا جائے گا جبکہ چوک کمہارانوالہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک ہفتہ مسلسل جاری رہے گا۔