ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

59

ملتان،16جنوری(اے پی پی):ضلع ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی،پولیو مہم کا99 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی پر پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرد موسم اور دھند کے باوجود مہم کامیاب رہی۔

 ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے فکس سنٹرز پر پولیو ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیو کے ملک سے مکمل خاتمہ تک پولیو مہم ایک مسلسل عمل ہے۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی اور محکمہ صحت کے افسران سمیت

ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں بھی شریک ہوئے۔