سکھر ،16جنوری(اے پی پی ): ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس ینڈ انویسٹیگیشن کسٹم سید محمد رضا نقوی کی نگرانی میں انسانی صحت کے لیے مضر اور غیر قانونی اشیاءکے تمام بڑے ذخیروں کو تلف کر دیا گیا ہے جس کی مالیت 21 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد رضا نقوی نے بتایا کہ 26جنوری کو پوری دنیا میں کسٹم کا دن منایا جاتا ہے اور یہ کارروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ،جس کا مقصد معاشرے کو مضر صحت اشیاءکو منشیات سے پاک رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے غیر قانونی اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں، ایک سال کے دوران ضبط کی گئی اشیا تلف کی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباًمالیت 21 کروڑ روپے سے زصائدہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کیلئے غیرقانونی طور امپورٹ ہوکر آنے والے چاکلیٹ بھی مضر صحت ہیں جس کی بڑی تعداد کو تباہ کیا گیا ہے ، تمام سامان کو قانون و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد کمیٹی کی نگرانی میں تلف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی غیرقانونی اشیاءکے خلاف کاروائیاں جاری رہینگی۔
کسٹم حکام کی جانب سے تلف کیے گئے سامان میں ،28224بیگس انڈین گٹکہ، 566بیگس نسوار ،ا33385ڈنڈا سگریٹ ،216 لیٹر وجیٹیبل کوکنگ آئل ،13550 پوپی سیڈس ،119 ڈنڈا شیشا فلیور،1750 اسکمڈ ملک پاﺅڈر ،3000 ایرانی ڈیٹس،رلیف ٹیبلیٹس انڈیں،26600 لیٹر موٹر آئل ، ڈیزل 20310 لیٹر،کیبل آف کاپر وائر30000 کلو گرام ، ٹائلس 2274 کارٹوں ، موبائل سیٹس 630پیسس ،ٹائر س 3252 ، کلاتھ 9015 کلو گرام اور دیگر غیر قانونی پابندی شدہ اشیاءشامل ہیں۔
واضح رہے کہ تباہ شدہ سامان کسٹم سکھر اور کسٹم انٹیلی جنس حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر ضبط کیا گیا تھا۔











