سیالکوٹ؛ سندس فاونڈیشن کے بانی  منو بھائی کی تیسری برسی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  شاندار الفاظ میں خراج تحسین

145

 

سیالکوٹ،17جنوری(اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سندس فاونڈیشن کے بانی  منو بھائی کی تیسری برسی کے موقع پر انکی شاندار خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا  اور ان کے بعد سندس فاوءنڈیشن کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اس ادارے سے وابستہ ہیں اور اس کار خیر کو مرتبہ تک پھیلانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

 انہوں نے خیرات دینے والے مخیر افراد کے جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ اللہ کے بندوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور اپنا مال صرف کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سندس فاونڈیشن کے زیرعلاج مریضوں میں گفٹ تقسیم کئے اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔