ملتان؛خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے تحت واٹر فلٹرز تبدیلی ہفتے کا آغاز ہو گیا

19

ملتان، 20 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت واٹر فلٹرز تبدیلی ہفتے کا آغاز،پروگرام کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کیا۔ پروگرام کا آغاز شمس آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز تبدیلی سے کیا گیا ہے ۔

ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کیا گیا پروگرام اہمیت کا حامل  ہے ، خدمت آپ کی دہلیز کا یہ ہفتہ فلٹرز تبدیلی پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا دوسرے فیز میں واسا کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل اور صفائی کی جائیگی اور  واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا شہریوں کو دہلیزپر سروسز فراہمی کیلئے دن رات سر گرم ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی حفیظ لغاری ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔