ڈیرہ اسماعیل خان،23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو یہاں کسان کنونشن اور کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، وزیرستان میں محسود اور وزیر قبائل کیلئے دو اضلاع بنائے جائیں گے، دونوں قبائل کے درمیان زمینوں کے حوالہ سے مسائل ہیں، زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے، نئے اضلاع کے قیام سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور لوگوںکو بہتر سہولیات ملیں گی۔











