ہرنائی، 08اکتوبر(اے پی پی):بلوچستان فرینٹرکوربلوچستان(ایف سی) اور پاک آرمی کی جانب سے ہرنائی شہر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ایف سی بلوچستان کے صوبیدار میجر آمین بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔











