سکھر،12اکتوبر(اے پی پی):مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں پیش، سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔صوبائی مشیرجیل خانہ جات اعجاز جکھرانی دو ریفرنسزمیں سکھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے،جن میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مشینری مینٹینس کرپشن شامل ہیں۔
احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے ریفرنسز کی سماعت کی۔ریفرنس کی سماعت ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران جج اور سرکاری وکلا نے دیگر ملزمان سے سوال و جواب کئے ۔عدالت نےدونوں ریفنسز کی سماعت 25 اکتوبرتک ملتوی کردی











