وہاڑی ؛   مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف ریلی کا انعقاد ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

14

وہاڑی ، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈ ے اور بینرز اٹھاکر کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف بھی نعرے بازی کی، ریلی میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

ریلی  سے   خطاب میں  ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ27اکتوبر وہ سیاہ دن ہے ،جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر غاصبانہ تسلط اور قبضہ کیا،یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارتی بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو جب تک انکا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی  کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے

ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پوری دنیا کو کشمیریوں کی حمایت کیلئے آگے آنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجا گر کیا ہے۔

ریلی میں ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،سی او ضلع کونسل نعمان ناصر، تحصیلدار وہاڑی اقبال محمود کاٹھیا، سی ڈی او خالد کریم سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نے شر کت کی۔