سکھر: محکمہ جنگلات سندھ کے ملازمین کی اسکیل اپ گریڈیشن درخواست پر سماعت 31نومبر تک ملتوی

20

سکھر،04نومبر(اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ جنگلات سندھ کے ملازمین کے اسکیل اپ گریڈیشن کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل سندھ اور سیکریٹری پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جامع جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف سیکریٹری کو طلب کرلیتے ہیں۔

اس موقع پر اے جی سندھ نے کہا کہ چیف سیکریٹری کسی اور کیس میں سکھر میں موجود نہیں ہیں،عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکریٹری کو عدالت بلایا جائے ہم کچھ دیر کے لئے سماعت ملتوی کرتے ہیں، جب دوبارہ سماعت ہوئی تو چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ اور صوبائی سیکریڑی محکمہ جنگلات عدالت میں پیش ہوئے۔

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ محکمہ خزانہ کو ارسال کردیا گیا ہے، جلد ملازمین کی اسکیل اپ گریڈیشن ہو جائے گی، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

 پٹیشنز کے وکیل کو عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی کاپی دی گئی، عدالت نے سماعت 31نومبر تک ملتوی کردی۔