لاہور 4 نومبر ( اے پی پی ): وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کا اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ عمران خان کی ترجیح اپنی ذات نہیں، عوام کی بہبود ہے مشکل معاشی صورتحال میں دو کروڑ خاندانوں کے لئے 130 ارب روپے کا فلاحی پیکیج اور گھی، آٹا، دال پر 30 فیصد سبسڈی کی فراہمی سے غریب افراد کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی ہوگی ،چالیس لاکھ مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے بلاسود قرضے دینے اور خاندان کے ایک فرد کو ہنرمند بنانے کا اعلان خوش آئند ہے،شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملکی معاشی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے قوم کو اصل زمینی حقائق سے آگاہ کیا،پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اس دنیا سے الگ نہیں ہے،آج مہنگائی کی وجہ حکومت نہیں، اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضے اور دنیا بھر میں کموڈیٹی پرائس میں اضافہ ہے۔











