لاہور 9نومبر(اے پی پی)؛صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کے 76ویں اجلاس میں مختلف محکموں کے 10 ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کو تربیتی کورسز کے اجراء کے لیے ایم او یو طے کرنے کی تجویز منظور کی گئی تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ ایکٹ 1997ء میں ترامیم کی تجویز اور محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کے کرائے بڑھانے کے لیے پنجاب وقف پراپرٹیز اکاؤنٹس رولز 1982ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی محکمہ پولیس کے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او کے اختیارات دینے کی تجویز کے علاوہ محکمہ پولیس میں کاسٹ سنٹرز کے قیام اور اکاؤنٹنٹ کی 720 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز کی بھی منظوری علاوہ ازیں پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کے لیے ڈاکٹر علی رزاق کے نام کی منظوری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی پرائس کنٹرول اور انسداد گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1977ء اپنانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا فضیل آصف جاہ کی بطور ممبر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تجویز سے اتفاق اور اس کی منظوری بھی دی گئی کابینہ کمیٹی کے 76 ویں اجلاس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔











