صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

25

لاہور، 9 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیرچٹھہ نے چینی اور آٹے کی ترسیل،دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی زراعت، خوراک کے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت اور متعلقہ افسران کی بھی اجلاس میں شرکت اجلاس کے شرکاء نے چینی اور آٹے کے موجود سٹاک پر اظہار اطمینان

 کیا میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں چینی اورآٹے کا وافر سٹاک موجود ہے درآمدی چینی 90روپے فی کلو گرام جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں صارفین کے لئے دستیاب ہےچینی،آٹے اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد پر بھی نظر رکھی جارہی ہےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی فیلڈ میں موجود ہیں صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر فوری کارروائی کی جاتی ہے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مقررہ نرخ سے زائد پر چینی اور آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی صوبائی وزیر نے کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری ہر قیمت پر نبھائیں گے۔