ملتان، 9 نومبر (اے پی پی): شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم ولادت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ادارے میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے کیک کاٹا اور بچوں کو علامہ اقبال کی شخصیت ان کی شاعری کے بارے بتایا گیا اور بچوں نے علامہ محمد اقبال کے اشعار سنائے اور تقاریر کیں۔











