وہاڑی؛ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز کردیا

23

وہاڑی، 13 نومبر (اے  پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خسرہ، روبیلا مہم 15  سے 27نومبر تک جاری رہے گی اور 9ماہ سے لے کر 15سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری  نے کہا کہ خسرہ روبیلا مہم میں  12لاکھ 10ہزار 253بچوں کو خسرہ، روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔خسرہ،روبیلا مہم کیلئے 876ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن میں 763آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 113فکسڈ سائٹ ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کیا جائے۔خسرہ، روبیلا مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیموں کی ٹریننگ کی گئی ہے، خسرہ روبیلا مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

اس موقع پر طلباء میں  خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر   سید وسیم حسن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، سینئر ہیڈ ماسٹر ظفر جمیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈ سٹرکٹ مانیٹر ڈبلیو ایچ او سیدہ فوزیہ بخاری،  آی پی آئی فوکل پرسن چوہدری فضل دین،علماء اکرام مفتی محمد حیات قادری، مولانہ محمد امجد سعیدی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔