نارووال، 13 نومبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نےخسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کاافتتاح کردیا،ڈپٹی کمشنر نبیلہ نے اس موقع پر کہاکہ بچے ملک وملت کااثاثہ ہیں،نونہالوں کامستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے،والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو روشن بنان ے کے لئے ان کی صحت پر توجہ دیناہوگی لہذااس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو اپنا کردار ادا کرناہوگا، اس سلسلہ محکمہ کی ٹیمیں پوری جانفشانی کے ساتھ اپناکام کریں۔
ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد طارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی اور اس مہم کے لئے 547 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،اس مہم کے دوران 9ماہ سے15سال کے7لاکھ10ہزار274بچوں کوخسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ پانچ سال کے بچوں کو پولیوکے قطرے بھی پلائے جائیں گے، اس کے لئے محکمہ صحت کی طرف بچوں کے لیے قریب ترین عارضی ویکسینیشن سنٹر، سکولز اورکا بندوبست کیاگیاہے۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال کی قیادت میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے ریلی بھی آگاہی بھی نکالی گئی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق، ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل،ڈی او ڈاکٹرزاہد رندھاوا،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر،ڈاکٹرمحمد سرفراز،ڈاکٹراعتزازچوہدری،نمائندہ یونیسیف ظہیراحمد ودیگر اس موقع پرموجودتھے۔











