پنجاب بھر میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی :ڈاکٹر یاسمین راشد

17

 

لاہور 18 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 125کی یوسی48میں چیئرمین عبدالغفورکے ڈیرہ پر نو عمر بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائےاس موقع پر رانانسیم،میاں ندیم،ملک کامران،خالدبٹ،حاجی شبیرباجوہ،ریحان اور حاجی فریدکے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد بھی موجودتھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کی ٹیموں سے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے بارے تفصیلات دریافت کیں اور حلقہ این اے125میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کی خصوصی قومی مہم کے دوران پونے پانچ کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے والدین اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب کے بچوں کو خسرہ وروبیلا کی بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے پنجاب کے بچوں کو خسرے وروبیلاکی بیماریوں سے محفوظ بنانے والے تمام ہیلتھ کئیرورکرزکوشاباش دیتی ہوں پنجاب بھرمیں 15سے27نومبرتک خسرہ و روبیلاکے خلاف جنگ جاری رہے گی اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے سپاہی ہونے کے ناطے ہم عوام کی بہتری کے اقدامات اٹھارہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہر طور ممکن بنا رہی ہے۔