ریلوے میں ٹیکنالوجی کا استعمال نا ہونے کے برابر تھا لیکن اب ٹیکنالوجی کے ذریعے اس ادارے کو اٹھاناہے,اعظم سواتی

15

اسلام آباد،18نومبر  (اے پی پی):وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کے تباہ ہونے کی وجہ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونا ہے،ماضی میں ریلوے کے محکمے کو ٹیکنالوجی سے دور رکھا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ حکومت ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے،مسافر ٹرینوں کے ساتھ فریٹ ٹرینوں کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے،کرپشن کا خاتمہ کرکے ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔