تھیلیسیمیا کی آگاہی کے لیے وفاقی حکومت تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب و ہم آہنگی پیر نور الحق قادری

35

اہور 18 نومبر ( اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب و ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی پوری قوم کی کامیابی ہے الیکشن نظام کی اصلاحات کے ساتھ  اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر تمام بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے عزیز و اقارب بہت خوش ہیں پاکستان کے لیے تاریخی موقعہ ہے ای وی ایم مشین پر شکایات ہوں گی تاہم ہر نئے کام میں شروعات میں تکالیف ہوتی ہیں  ای وی ایم مشین  شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے طریقے کی بیناد بنے گی اور تنازعات ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے  ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے دورے پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن گزشتہ چوبیس سال سے انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہا ہے منو بھائی کی کاوشوں کا ادارہ ہے سات ہزار سے زائد تھیلیسیمیا کے شکار بچے اس ادارے میں رجسٹر ہیں وفاقی حکومت کے نمائندے کے طور پر یہاں آیا ہوں وزیر اعظم عمران خان بھی انسانی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ تھیلسمیا کی آگاہی کے لیے وفاقی حکومت اس ادارے شانہ بشانہ کام کریں گےدنیا نے اس بیماری کو ختم کیا پاکستان کو بھی تھیلیسیمیا فری کریں گے تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔