حکومت پنجاب کے حکم پر انسداد سموگ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں  صحت عامہ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ر محمد عثمان

36

لاہور 22نومبر (اے پی پی)شہر بھر میں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی کاروائیوں کے حوالے سے ہفتے بھر کی رپورٹ جاری رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس اور گاڑیاں سیل مقدمات کا اندراج کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کو پیش کردہ خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق ایمشن کنٹرول سسٹم کے بغیر چلنے والے135صنعتی یونٹس سربمہر اور 15 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز نے ایک ہفتہ میں398  صنعتی یونٹس کو چیک کیا جن میں سے 254 صنعتی یونٹس کلیئر قرار پائے خصوصی انسداد سموگ سکواڈز نے صنعتی یونٹس کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا سکواڈ ون نے 55,سکواڈ ٹو نے 62اور سکواڈ تھری نے47 مزید صنعتی یونٹس کو چیک کیاخصوصی انسدادسموگ سکواڈ فور نے46اور سکواڈ فائیو نے 45صنعتی یونٹس کو چیک کیاجبکہ 2 انسدادسموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی 1292گاڑیوں کے چالان جبکہ 178گاڑیوں کو بند کر دیاکل 4686گاڑیوں کی متفرق چیکنگ کی گئی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو15لاکھ 67ہزار  روپے جرمانہ عائد کیا گیا کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ سیل کردہ یونٹس کو  ڈی سیل کرنے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہےڈی سیل کے بعد صنعتی یونٹس کو دوبارہ ہر صورت سرپرائز چیک کیا جائے گا علاوہ ازیں پی ایچ اے اور ایل ڈی اے شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کیلئے متحرک ہو چکے ہیں کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے حکومت پنجاب کے حکم پر مذکورہ بالا کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ سموگ کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کو ممکن بنایا جا سکے۔