تھرپارکر؛  انڈر 22 گرلز  فٹ بال ٹورنامنٹ مارئی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع

48

تھرپارکر،29 دسمبر(اے پی پی ): تھرپارکر میں   انڈر 22 گرلز  فٹ بال ٹورنامنٹ مارئی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شریک ہیں ۔ٹورنامنٹ کا انعقاد دیا فٹ بال کلب کراچی اور لمس لاہور کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دیا فٹ بال کلب کراچی، پرواز کلب لمس لاہور، ٹھٹھہ اور میرپورخاص کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ فائنل مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کیے جائیں گے۔