سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی برفباری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کے لئے ہدایات

32

مری، 04 جنوری(اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیطرف سے دوران برفباری مری آنے والے سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی نے کہا کہ سیاح دوران برفباری پھسلن کی وجہ سے ٹائر پر چین چڑھا کر ڈرائیو کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کریں اورگاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اوراپنے ساتھ گاڑی میں گرم لباس،خشک میوہ جات بھی لازمی رکھیں۔

سی ٹی او نے کہا کہ دوران برفباری ڈرائیونگ کرتے ہوئے کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں اور روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سلفلیاں بنانے سے گریز کریں،اپنی گاڑی کو مناسب جگہ پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو اور کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں اور سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں اس نمبر 0519269200پر رابطہ کریں۔