کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا میونسپل اداروں کے سربراہان کیساتھ شہر کا دورہ

64

ملتان،12 جنوری(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میونسپل اداروں کے سربراہان کیساتھ شہر کا دورہ کیا اور علی الصبح گول باغ اور اطراف میں صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر سے شہریوں کی ملاقات بھی ہوئی اور مسائل بیان کئے گئے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا میسر وسائل میں مسائل کے حل بارے کوشاں ہیں،وزٹ کا شیڈول اداروں کو بتایا جاتا ہے تاکہ پوری یونین کونسل کی تفصیلاً صفائی ہو ۔

کمشنر نے گول باغ، لیڈیز پارک کا دورہ کیا اور کہا شہر کے48 پارکوں میں متعدد کے دورے کرچکا ہوں، بہتری نظر آرہی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ  شہر کی خوبصورتی، صفائی بارے اقدامات کرنا سب کا فرض ہے۔