بہاولنگر ضلع کے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی 186 میں سے 149 شکایات حل کردی گئیں

26

بہاول نگر،19جنوری( اے پی پی ): بہاولنگر ضلع کے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی 186 میں سے 149 شکایات حل کردی گئیں۔بہاولنگر ضلعی اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔  یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز ، اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی186شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 149 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔