نوشکی ۔8فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے منگل کو نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے والے ہیروز کو خراجِ تحسین، پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر اور اعتماد ہے کہ دہشت گردکبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، بلوچستان میں اتنی ترقی کریں گے کہ انتشار پھیلانے والے عناصر کی بات کوئی نہیں سنے گا۔











