سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کیلئے کیا؛وزیراعظم عمران خان

20

اسلام آباد، 10 فروری(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے چینی یونیوسی کی ایڈوائرری کمیٹی کو انٹرویو دیتے  ہوئے  کہا ہے کہ ملک میں کوئی کینسر ہسپتال نہیں تھا اسلئے کھیل چھوڑ کر کینسر ہسپتال بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کیلئے کیا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ امریکیوں نےافغانستان کی تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا، اسامہ بن لادن کے بعد امریکہ کا مشن ختم ہونا چاہیئے تھا

انہوں نے کہا کہ  امریکہ طالبان حکومت اور 4 کروڑ افغانوں میں تفریق نہیں کر پا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  معیشت مضبوط کرنے کیلئے سی پیک اور گوادر کو بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٸلہ کشمیر بھارت کے ساتھ علاقائی تنازعہ ہے جس سے پاکستان چین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ وچین  تعلقات کو  سرد جنگ کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے۔