ملتان: مہنگائی کی روک تھام کیلئے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری

44

ملتان، 13 فروری ( اےپی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہوگئے ہیں اور سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیا گیا ہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے 14 دکان مالکان کیخلاف پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کی بھی اتوار کے روز مخلتف دکانوں اور منڈیوں کی انسپکشن کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلعی انتظامیہ کسی صورت مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دے گی اور کہا منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔