کراچی، 13فروری (اے پی پی): معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سندھ کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرض حاصل کرنے میں جو مشکلات تھیں وہ دور کر دی گئیں ہیں۔











