اوکاڑہ،18فروری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ محنت، لگن، ایمانداری سے اپنی نوکری مکمل کرنے والے اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس آفس کے نائب قاصد محمدرفیق لشاری کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ڈی پی او فیصل گلزار نے رفیق کی خدمات کو سراہتے ہوئےخراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈی پی او سمیت دیگر افسران نے رفیق کو تحائف بھی دئیے۔
بعد ازاں رفیق کو ڈی پی و فیصل گلزار نے اپنی گاڑی میں اس کے گھر بھجوایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ، آفس سپرنٹینڈنٹ شیخ فاروق ،سب انسپکٹر محمد ریاض بھٹی پی ایس اوٹوڈی پی او، سٹاف افسرسب انسپکٹر رانامحمد امین خاں، پی اے ٹو ڈی پی او محمد خالد، ریڈ ٹو ایس پی انویسٹی گیشن حاجی عظمت اے ایس آئی ، آئی ٹی انچارج سب انسپکٹر نعیم سکندر اور ڈی پی او آفس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، اوکاڑہ











