ہرنائی، 18 فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین نے کہا کہ 63000 افراد کی ویکسینشن کا ہدف پورا کیا جائے گا محکمہ صحت کی ٹیمیں کورونا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری مستعدی سے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں این سٹاف ڈاکڑمحمد شاہ مائنڑننگ آفیسر محمد یاسین کورونا فوکل پرسن شاہ حسین بلوچ بھی موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری مستعدی سے کام کریں تاکہ معاشرے کے ہر فردکو ویکسی نیشن کے عمل سے گزارا جائے اور کورونا کے مرض سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ویکسی نیشن کو کامیاب بنانے اور معاشرے کو کورونا وبا سے پاک رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سورس: وی این ایس،ہرنائی











