پی ٹی آئی حکومت نے ضلع ایبٹ آباد میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے مثالی کام کئے ہیں؛سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی  مشتاق احمد غنی

44

ایبٹ آباد،20فروری(اے پی پی):سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی  مشتاق احمد غنی  نے کہا ہے کہ حکومت پر بے جا تنقید کی جاتی ہے۔ پا کستان تحریک انصاف کی حکو مت نے ضلع ایبٹ آبادس میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے مثالی کام کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کی 1 کروڑ 20لاکھ کی خطیر فنڈ سے تزہین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسف زئی بھی موجود تھے۔

سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی  مشتاق احمد غنی نے کہا کہ مانسہرہ روڈ کی توسیع کے لئے وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی ہے جس کو سالانہ ترقیاتی سکیم میں شامل کیا گیا ہے، مین شاہراہ پر سلہڈ سے گامی اڈہ پر فلائی اور بھی تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قبرستان کی اراضی کے لئے 25 کنال اراضی حاصل ہوچکی ہے۔ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کی حکومت نے شملہ پارک،ملکپورہ پارک،عجائب گھر،ریسکیو 1122، دہمتوڑ بائی پاس سمیت دیگر منصوبے مکمل کئے ہیں،تحریک انصاف نے ضلع کی ہر یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی تعمیر مکمل ہونے پر برصغیر میں پہلا نمبر، ایشیاء میں تیسرا نمبر دیا گیا۔

 مشتاق احمد غنی نے کہا کہ آج صوبہ خیبر پختون خوا کے سب سے زیادہ خوبصورت پریس کلب کا افتتاح کیا ہے۔یہاں کے صحافیوں کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے۔خوائش تھی تحریک انصاف حکومت کی کوئی نشانی ہو۔اللہ کا شکر ہے حکومت کے تعاون سے پریس کلب کی تزہین مکمل ہوئی ہے دیگر ضروریات بھی جلد پوری کریں گے اور باقی ماندہ کام کی تکمیل کے فنڈ کو جلد جاری کریں گے۔ انہوں نے حکومت کی مدد سے ایبٹ آباد پریس کلب کی کالونی بھی دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر اور مرکزی قائد پی ایف یو جے افضل بٹ کو یقین دلایا کہ وہ نیشنل پریس کلب کی تزہین وآرائش کے لئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے تعاون سے کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحافیوں کے لئے ماضی کی حکومتوں کی نسبت انڈومنٹ میں اضافہ کیا ہے، صحافیوں کو درپیش جائزمسائل کوحل کریں گے۔

وزیرمحنت شوکت یوسف زئی نے کہا ے کہ ایبٹ آباد پریس کے لئے 1کروڑ 20لاکھ کی گرانٹ منظور کی تھی خوشی ہے جو فنڈ دیا وہ لگا ہوا نظر آرہا ہے۔خیبر پختون خوا میں اس سے زیادہ کسی پریس کلب کی عمارت خوبصورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پرامن لوگوں کا شہر ہے دوسرے اضلاع سے لوگ یہاں تعلیم کے حصول کے لئے، رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ترقیاتی فنڈ کا درست استعمال کرکے صوبہ کی خوبصورت ترین عمارت کو کھڑی کی ہے۔

سورس: وی این ایس، ایبٹ آباد