آج کے پاکستان میں موروثی سیاست اور سازشی بیانیوں کی کوئی جگہ نہیں، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کی میڈیا سے گفتگو

20

لاہور، فروری 21(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےآج کے پاکستان میں موروثی سیاست اور سازشی بیانیوں کی کوئی جگہ نہیں۔ حکومت کے پاس لمیٹڈ فنڈز ہوتے ہیں جن کو سوشل مسائل کے حل پر لگایا جاتا ہے، ہم کوشش کرتے ہیں وہاں پر انویسٹمنٹ کی جائے جس سے نجی سرمایہ کاری آئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا مقصد نجی سرمایہ کو فروغ دینا اور سرکاری زمین کو استعمال میں لانا ہے، ہم نے سرکاری زمین قبضے سے واگزار کرائی ہے اور غیر استعمال شدہ زمین کو بھی کام میں لا رہے ہیں۔حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم نے نوکریاں پیدا کرنی ہیں تا کہ عوام کو سہولت مل سکے، یہ اتھارٹی شہروں کا انوائرمنٹ فرینڈلی بنا کر ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ہو گی، شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روک کر شہروں کو ورٹیکل طریقے بڑھانا ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ ابھی تک ہم چالیس ارب روپے کی سرمایہ کاری لا چکے ہیں جس کو مزید بڑھانے کا منصوبہ ہے، یہ لاہور کی تاریخ میں ایک بڑا منصوبہ ہے، ہم نے کمرشل بنیادوں پر یہ اتھارٹی بنائی ہے، پہلی دفعہ اس طرح کا کوئی منصوبہ لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ایسے فیچرز ملیں گے جو پہلے نہیں تھے، اس منصوبے میں نیلی سڑکیں اور انڈر گراؤنڈ ٹریفک چلائی جائے گی، اس منصوبے میں چیزیں انٹرنیٹ کے ذریعے آپس میں متصل ہوں گی۔