لاہور، 26 فروری (اے پی پی ): چیئرمین پاکستان علما کونسل و وزیر اعظم کے معا ون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ روس کو اسلامی دنیا میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے، یہ دورہ انتہائی مثبت رہا، جس پر عمران خان اور انکے ساتھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشپ آف کینٹربری کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، ہم پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے مثبت کام کر رہے ہیں۔
سورس:وی این ایس، لاہور











