پاکپتن،27فروری(اے پی پی):”دو بوند پاکستان کی خاطر”،پاکستان بھر کی طرح پاکپتن میں بھی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد نے پانچ سال کے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کاافتتاح کیا۔
پاکپتن میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 1213ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،جن میں سے1087 موبائل ٹیمیں، 85 ٹرانزٹ ٹیمیں اور فکسڈ اڈا جات کی 41 ٹیمیں شامل ہیں، تمام پولیو ٹیمیں ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے محکمہ صحت سمیت دیگر افسران، ایریا انچارج و دیگر متعلقہ اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پولیو اہداف کے حصول کیلئے خلوص نیت اور دلجمعی سے کام کریں۔
سورس: وی این ایس، پاکپتن











