عورتوں کی وراثت کے حوالے سے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ، صدر عارف علوی کا پیغام پاکستان علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب

15

اسلام آباد۔7مارچ  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  پیر کو یہاں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں کی وراثت کے حوالے سے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

  صدر مملکت نے کہا  کہ اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے، ہمیں حضور اکرمۖﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے، علماء و مشائخ محراب و منبر کے اہم ستون ہیں، اصلاح معاشرہ تربیت کے ذریعے ممکن ہے، سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہیں جو مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ہے۔