اوکاڑہ،09مارچ(اے پی پی ):محکمہ سوئی گیس مرکزی ایمپلائز یونین کے انتخابات میں زبیر خان گروپ کی کامیابی پر اوکاڑہ سوئی گیس آفس میں اظہارتشکر اور جشن منایا گیا، ملازمین نے مقامی رہنما چودھری محمد اقبال اور عمر سلیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مقامی رہنما چوہدری محمد اقبال نےملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کریں گے جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ سے ہمیں کامیابی دلوائی۔ سوئی گیس ملازمین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے جشن منایا ۔
Home National District News اوکاڑہ؛محکمہ سوئی گیس مرکزی ایمپلائز یونین کےانتخابات میں زبیرخان گروپ کامیاب











