ڈپٹی کمشنرمشنر عامر کریم خاں نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

34

ملتان، 28 مارچ ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنرمشنر عامر کریم خاں نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اور حفاظتی انتظامات اختیار نہ کرنے والے آئل و گیس سٹوریج پلانٹ بھی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شجرکاری کا پورشن رکھنے والے پٹرول پمپ کو ہی این او سی ایشو کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے ایجنڈے پیش کئے

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پٹرول پمپس کے این او سی شجرکاری سے مشروط کئے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام پمپس پر پبلک واش رومز مکمل فعال کئے جائیں۔عامر کریم خاں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔قبل ازیں اجلاس میں مخلتف پٹرول پمپس اور گیس سٹوریج سٹورز کی منظوری دی گئی۔