اسلام آباد، 29 مارچ ( اےپی پی): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی نیوز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال پی ٹی وی 4 ارب روپے ایڈورٹائزمنٹ ریونیو اکٹھا کر رہا ہے جو کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔اے پی پی مئی سے مکمل طور پر ڈیجیٹل نیوز ایجنسی ہو جائیگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے 22 پریس کلب بھی ڈیجیٹل اپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔











