اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ نے ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ترمیمی بل متفقہ طورپر منظور کرلیا ،بل کے تحت اب اعضا عطیہ کرنے والے کے ڈرائیونگ لائسنس پر بھی ڈونر لکھا جائے گا،کمیٹی نے دا پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل پرپاکستان نرسنگ کونسل اور ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو متعلقہ ادارے کے حوالے سے ر پورٹ طلب کرلی کہ ادارہ مطلوبہ شرائط پوری کرتاہے کہ نہیں ، وفاق کے زیر اہتمام ہسپتالوں کے لیے ایم آرآئی مشین کس کمپنی کی خریدنی ہے، ڈاکٹر مہنگی مشین مغربی کمپنی سے لینے اور کمیٹی سستی اور چاپانی کمپنی سے مشین لینے کے حق میں ہے،کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام کمپنیوں کو موقع دیا جائے ۔ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہاکہ ٹیکس لگنے کی وجہ سے میڈیکل آلات مارکیٹ سے غائب ہوگئے ہیں اور بلیک میں مل رہے ہیں اس کوٹھیک کیاجائے۔ بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ کا اجلا س چیئرمین ڈاکٹرمحمدہمایوں مہمند کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر زرقا تیمور،ڈاکٹر مہرتارج روغانی،ڈاکٹر جام مہتاب،فوزیہ ارشد،ثنا جمالی،دلاور خان،روبینہ خالد،سینیٹر شفیق ترین سینیٹر خالدہ اطیب،نصیب اللہ بازائی ،رانامقبول نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان اور وزارت کے حکام نے کمیٹی میں شرکت کی ۔سینیٹر خالدہ اطیب نے ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ترمیمی بل پیش کیا جس میں کہاگیاکہ شناختی کارڈ کی طرح ڈرائیونگ لائسنس میں بھی لکھا جائے کہ یہ بندہ انسانی اعضا کاڈونر ہے اور انسانی اعضا کے عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے ۔کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ترمیمی بل متفقہ منظور کرلیا گیا۔کمیٹی نے اسلام آباد میں بی ایچ یوز کے حوالے سے ایجنڈے پر سینیٹر فوزیہ ارشد نے شدید اعتراض کیاکہ ہمیں جو ڈیٹا دیاگیاہے وہ اپس میں نہیں ملتاہے غلط ڈیٹادینے پر افسوس ہواہے اس لیے اس ایجنڈے کوموخر کردیاجائے اوراگلے اجلاس میں صحیح ڈیٹا دیاجائے تاکہ ہم بھی تیاری کرکے آئیں ۔کمیٹی میں دا پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل2021سینیٹرنصیب اللہ بازائی نے پیش کیا ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ملک میں ایک لاکھ نرسیں ہیں اور 9لاکھ کی ضرورت ہے ۔ہماری اپنی ضرورت پوری نہیں ہورہی ہے ۔2لاکھ ڈاکٹر ہیں لاکھ سوالاکھ نرسیں ہیں ۔پہلے میٹرک کے بعد تین سال کا نرسنگ کا کورس ہوتا تھا اب گریجویٹ ہیں۔بی ایس نرس تیار کرنے کے لیے ماسٹرنرسنگ کی ضرورت ہے ۔نرسنگ کی تنخواہیں اورمعاشرے میں احترام میں اضافہ ہواہے ۔نرسنگ کی تعداد بڑھانے کے لیے یونیورسٹی کی ضرورت نہیں ہے ۔دنیا میں میڈیکل سکول ہیں یونیورسٹیاں نہیں ہیں پاکستان میں میڈیکل یونیورسٹیز بنیں اور کام کچھ نہیں کررہے ہیں ۔ہمیں کالجز کو بڑھانا ہوگا اور فیکلٹی بیرون ملک سے لے کرآئیں گے۔نرسنگ کی تعداد بڑھانے کے لیے کالج بڑھانے چاہیے اور ماسٹر ٹریننگ تین سال کے لیے بیرون ملک سے لائیں وہ تین سال میں ہمارے بچوں کو ٹرین کردیں گے ملک میں نرسنگ کی طرف رجحان ہیں ۔میڈیکل یونیورسٹی آج بھی کالج ہیں وہ یونیورسٹی کا کام نہیں کرتی ہیں ۔ایک مضمون کے لیے یونیورسٹی نہیں بنتی ہے اس کے لیے کالج ہوتے ہیں ۔حکام نے کہاکہ نرس زیادہ کرنے ہیں تو کالج کھول دیں یونیورسٹی تو ڈگریاں دی گں ۔کمیٹی نے دا پرائم یونیورسٹی آف نرسنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل پرپاکستان نرسنگ کونسل اور ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کو آپس میں بات کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اور اس ادارے کو دیکھیں کہ کیا کہ یہ ادارہ مطلوبہ شرائط پوری کررہی ہے کہ نہیں اس پر کمیٹی کو رپورٹ دی جائے ۔کمیٹی کوحکام نے بتایاکہ بلوچستان کے میڈیکل طلبہ کامسئلہ حل ہوگیاہے جس پر کمیٹی نے ایجنڈانمٹادیا۔کمیٹی میں میڈیکل آلات پر 17فیصد ٹیکس لگانے کے حوالے سے معاملہ بھی اٹھایاگیا تحریک انصاف کی سینیٹر مہرتاج روغانی نے کہاکہ ٹیکس لگانے کی وجہ سے طبی آلات بلیک میں مل رہے ہیں اس کو ٹھیک کریں ہزاروں روپے اضافی قیمت پر بلیک میں میڈیکل آلات مل رہے ہیں انہوں نے معاون خصوصی کوکہاکہا اس کوٹھیک کریں ۔وفاق کے زیر اہتمام ہسپتالوں کے لیے ایم آرآئی مشین خریدنے کے حوالے سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کراچی کے ڈاکٹر طارق محمود کمیٹی کوبتایاکہ جو ایم آر آئی ہم لے رہے ہیں وہ پورے ِپاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں استعمال ہورہے ہیں توشیبہ کی ایم آر آئی سب سے اچھی ہیں ۔میں پہلے ہی چار ایم آر آئی استعمال کر رہا ہوں ۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ بولی ایسی ہونی چاہیے کہ ایک سے زیادہ کمپنیاں آئیں ۔اگر اس مرحلے پرخریداری کوروکا اور یہ مشینیں اس سال بھی نہیں خریدیں جاسکیں گیں دو سال سے خریدنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکام وزارت صحت نے کہاکہ اسلام آباد کے تین ہسپتالوں اور لاہور کے ایک ہسپتال شیخ زاہد کے لیے ایم آرآئی مشین خریدنی ہے تما م لوازمات پورے کئے جارہے ہیں کمیٹی نے ہدایت کہاخریداری کے عمل کوایسا بنایاجائے کہ شفاف ہو اور کسی کمپنی کواس پر اعتراض نہ ہواتاکہ اچھی مشین خریدی جاسکے۔











