اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہے کہ پارلیمانی راہنماؤں کی سیکورٹی اجلاس میں عدم شرکت بیرونی سازش میں شامل ہونے کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، پاکستان کی حاکمیت اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان کو ہٹانے کے لئے عالمی سازش کی گئی، آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں لیکن حکومت کی تبدیلی میں غیر ملکی سازش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اس سازش کا حصہ ہیں، اپوزیشن دھمکی آمیز خط کے مندرجات دیکھنے سے بھی انکاری ہے، ہم یہ نتیجہ اخذ کرنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے کی عالمی سازش میں سیاسی کرداروں کے علاوہ میڈیا کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں، عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کرنے والے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔











