پاکپتن،03اپریل(اے پی پی): تھانہ سٹی پاکپتن میں جواریوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ سٹی پولیس پاکپتن کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ چند اشخاص پانی والی ٹینکی کے احاطہ محلہ پیرکوٹ میں بذریعہ موبائل فون کرکٹ میچ پر جواء کھیل رہے ہیں۔پولیس نے ریڈ کر کے 6کس جواریوں کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور موقع سے داؤ پر لگی رقم 8500 روپے اور موبائل فون قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کیمطابق احاطہ کے اندر06 ملزمان کے علاوہ ایک کس نابینا شخص جو جواء نہیں کھیل رہا تھااور دوسرا شخص مخبر تھا۔ 04 کس اشخاص سے رشوت لےکر چھوڑنے کے الزام کی تصدیق نہ ہوئی ہے۔ تاہم معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔











