ملتان،4 اپریل (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ناقص کوکنگ آئل کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی ہے۔ کبیر والا کے علاقہ پل 12 میل میں چھاپہ کے دوران 11ہزار400لیٹر ناقص تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر گاڑی نمبرایل ای ایس4202سے 60 ڈرمز برآمد کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ تھانہ کبیر والا میں درج کروا دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کیمیکل ڈرمز میں سٹور آئل پر لیبلنگ نہ ہونے اورریکارڈ کی عدم دستیابی پر گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ تیل کوکیمیکلزکی مدد سے صاف کرکے کوکنگ آئل کے نام پر سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کوکنگ آئل کولیسٹرول میں اضافہ سمیت دل اور معدے کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ کھلی اور بناء لیبلنگ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں م، ماہ مبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کے لیے کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن یا ٹال فری نمبر080080500پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔











