پاکپتن : حکومت کی جانب سے عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں

96

پاکپتن، 06 اپریل ( اےپی پی):حکومت  کی جانب سے رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے  یوٹیلٹی  اسٹورز پر  آٹا چینی، دالیں، چاول ، گھی اور کوگنک آئل سمیت دوسری انیس ضروری اشیاء رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 950روپے، چینی 85 روپے ،گھی 260 روپے اور کھجور 170روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔اسی طرح کوکنگ آئل،کھجوریں اور بیسن سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی  مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات کو سراہا جا رہا ہے.حکومت کی طرف سے دیا جانے والا رمضان ریلیف پیکیج عید تک جاری رہے گا۔