ملتان،06اپریل (اےپی پی): ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر اولیاءکی ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں بابر چوک وہاڑی روڈ پر شاندار یادگار کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بابر چوک پر منعقدہ پروقار تقریب میں تاریخی یادگار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی ہمراہ تھے۔تقریب میں ملی نغموں کی گونج میں قومی پرچم فضاءمیں بلند کئے گئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر میں بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں مخلتف چوکوں کے ساتھ گرین بیلٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔عامر کریم خاں نے کہا کہ بابر چوک کی طرز پر ایس پی چوک پر بھی یادگار مکمل کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا جبکہ ماڈل ٹاؤن چوک اور سہو چوک پر بھی یادگاریں تکیمل کے آخری مراحل میں ہیں۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ شہر اولیا کے باسیوں کیلئے مزید ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔











