وہاڑی،09اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرخضر افضال چوہدری نے ضلع وہاڑی میں گندم کی کٹائی کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے موضع فیض واہ میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کسانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کااظہار بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر خضرافضال چوہدری نے کہا کہ گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ باقاعدہ خریداری کا آغاز بھی ہوچکاہے، تحصیل وہاڑی میں گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیاگیا ہے جسکو آسانی سے پورا کرلیاجائے گا اس بار گندم کی پیداوار اور گورنمنٹ کی طرف سے دیئے گئے ریٹ سے ملک کا کسان خوشحال ہوگا۔
سورس: وی این ایس، وہاڑی











