اٹک؛اسلام آباد پشاور موٹروے پر آئل ٹینکر الٹ گیا

17

اٹک،14 اپریل (اے پی پی): تحصیل حضرو میں  اسلام آباد پشاور موٹر وے پر غازی انٹرچینج کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، حادثہ کے باعث ٹینکر سے  آئل بہنا شروع ہو گیا۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 کے اہلکار اور موٹر وے پولیس کے اہلکار کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موقع پر موجود رہے۔

ٹینکر میں 20000 لیٹر آئل موجود تھا۔حادثہ بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر پشاور کی طرف جا رہا تھا۔